اوکاڑہ :دریائے ستلج میں کشتی حادثے کے نتیجے میں بچہ اور خاتون جاں بحق ہوگئے، ڈوبنے والے 33 افراد کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ 6 افراد کی تلاش تاحال جاری ہے۔
اوکاڑہ میں دریائے ستلج دونا کھوکھراں کے مقام پر کشتی الٹنے کے واقعہ میں لاپتا ہونے والے 6 افراد کو تاحال تلاش نہ کیا جاسکا، سرچ آپریشن جاری ہے، لواحقین اپنے پیاروں کی تلاش کیلئے غم سے نڈھال ہیں۔
حادثے میں ڈوبنے والے 40 میں سے 33 افراد کو بچالیا گیا جبکہ خاتون اور ایک بچے کی لاشیں دریا سے نکال لی گئیں۔امدادی کاموں میں ریسکیو ادارے اور پاک فوج ک جوان بھی شریک ہیں۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کا دائرہ کار وسیع کیا جارہا ہے تاکہ باقی لاپتہ افراد کی تلاش کو بھی یقینی بنایا جاسکے، اب تک ایک بچے اور خاتون کی نعش ملی ہے مزید 5 افراد کی تلاش جاری ہے۔ گزشتہ شب دریائے ستلج میں مسافر کشتی الٹ گئی تھی، حادثے کے فوری بعد امدادی کاموں کا آغاز کردیا گیا تھا۔