کراچی: پانی اور بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف ڈپٹی میئر کراچی کے گھر کے سامنے شہریوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔مشتعل مظاہرین نے نیشنل ہائی وے کے دونوں ٹریک کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا تھا۔احتجاج ختم ہونے کے بعد روڈ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔سلمان مراد ٹاور اور شاپنگ مال کے سامنے شہریوں نے مین روڈ پر دھرنا دے دیا تھا۔احتجاج کی وجہ سے ملیر سے قائد آباد آنے اور جانے والا ٹریفک معطل ہوگیا تھا۔
نیشنل ہائی وے پر کئی کلومیٹر تک گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی تھیں۔ملیر کے کئی علاقوں میں بجلی کی طویل دورانیے کی لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان ہیں جبکہ بجلی کی بندش کی وجہ سے علاقوں میں پانی کی فراہمی بھی معطل ہے۔