کے الیکٹرک : انتظامی معاملات سنبھالنے کی جنگ میں شدت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک انتظامی معاملات سنبھالنے کی جنگ، ملکیت کے نئے دعویدار اور موجودہ کمپنی مالک کے درمیان مینجمنٹ کنٹرول کیلئے اختلافات شدت اختیار کرگئے۔ عدالتی جنگ سندھ ہائیکورٹ، کیمن آئی لینڈ سے نکل کر برطانیہ تک پہنچنے کے امکانات ہیں۔ چیف انوسمنٹ آفیسر الجماععہ کا کہنا ہےکہ شہریار چشتی کے الیکٹرک کا انتظام نہیں سنبھال سکتے۔ آئی جی سی ایف گروپ کا شیئر نئے مالک کو منتقل ہونے کےبعد نیا تنازع پیدا ہوگیا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف انوسمنٹ آفیسر الجماععہ شان اشعری نے کہا کہ ایشیا پاک کی جانب سے ملکیت کے دعوے کا معاملہ زیر سماعت ہے، وہ قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں، ابراج کے ساتھ ہوا معاہدہ ہماری اجازت کے بغیر نئے فریق کو منتقل کرنا غلط ہے، نیا سرمایہ کار بڑے شیئر ہولڈر کا دعوی ثابت کرے۔