پشاور (اُمت نیوز) ملک کے مختلف علاقے ایک بار پھر زلزلے سے لرز اُٹھے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے شمال مغربی صوبے کے مختلف علاقوں سوات، مانسہرہ، بٹگرام، ملاکنڈ، تورغر اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، ریکٹر سکیل پر شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ بونیر اور اپرہزارہ ڈویژن میں بھی زلزلے کے جھٹکوں سے شہری خوف میں مبتلا ہوگئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلے کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان میں تھا جبکہ یہ 150 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا، زلزلے سے املاک کو نقصان پہنچا تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔