تحریک انصاف کی دستاویز پرعدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری نہیں کیا،فائل فوٹو
تحریک انصاف کی دستاویز پرعدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری نہیں کیا،فائل فوٹو

نئی مردم شماری کا فیصلہ مؤخر کر دیا گیا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہفتے کو مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں نئی مردم شماری کا فیصلہ مؤخر کر دیا گیا۔ قبل ازیں یہ اطلاع سامنے آئی تھی کہ اجلاس نے نئی مردم شماری کرانے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے والے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اور ادارہ شماریات سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے حکام شریک ہوئے، اجلاس میں نئی مردم شماری سے متعلق معاملات پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شماریات بیورو کی جانب سے مشترکہ مفادات کونسل کو مردم شماری پر بریفنگ دی گئی جس کے بعد مشترکہ مفادات کونسل نے ملک میں نئی مردم شماری سے متعلق فیصلہ مؤخر کر دیا۔

دوسری طرف وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نہ تو نئی مردم شماری کی منظوری دی گئی ہے اور نہ فیصلہ موخر کیا گیا ہے،اجلاس دو گھنٹے کیلئے ملتوی کیا گیا ہے جس کے بعد دو بجے دوپہر اجلاس دوبارہ شروع ہو گا۔