اڈیالہ جیل میں چیئرمین تحریک انصاف عمران کو ہائی سیکیورٹی زون میں رکھا جائے گا
ان کی گرفتاری کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد عمران خان کے لیے اڈیالہ جیل میں انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔انہیں اڈیالہ جیل کے لاک اپ میں ہائی سکیورٹی زون میں رکھا جائے گا۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالتی فیصلے کے مطابق سہولیات میسر ہوں گی, اسلام آباد پولیس چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل منتقل کرے گی۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ ضلع اسلام آباد کی اپنی جیل نہیں ہے، تمام قیدی اڈیالہ جیل ہی میں رکھے جاتے ہیں اس سلسلے میں راولپنڈی سینٹرل جیل اڈیالہ انتظامیہ نے تمام انتظامات کو ختمی شکل دے دی ہے۔