توشہ خانہ کیس میں گرفتار پی ٹی آئی چیئرمین اٹک جیل منتقل

اسلام آباد: مقامی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ فوجداری کیس تین سال قید ، پانچ سال کی نااہلی کی سزا سنا دی گئی ، جس کے بعد ان کو لاہور زمان پارک سے گرفتار کرکے ڈسٹرکٹ جیل اٹک منتقل کردیا گیا ہے۔

باخبرجیل ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کوجیل میں بی کلاس دی جائےگی،ان کےکمرے میں ایک کھڑکی ہو گی،کمرےمیں ایک میٹرس،ایک کرسی اور ایک پانی کاکولرملےگا۔

ذرائع نے بتایا کہ غیرمسلح اہلکارڈیوٹی دینگے،مانیٹرنگ کیلئےسی سی ٹی وی کیمرہ ہوگا، جبکہ جیل کےباہر پولیس ایلیٹ فورس کےدستےتعینات ہونگے۔

اس سے قبل عمران خان کو زمان پارک لاہور سے گرفتارکیا گیا تھا،پی ٹی آئی چیئرمین کو موٹر وے سے اسلام آباد لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ،تاہم موسم کی خرابی کے باعث موٹر وے سے لیجانے کا فیصلہ ہوا۔