جیل منتقلی کے وقت عمران خان کے ساتھ گاڑی میں کون تھا؟

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی مقامی عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد انہیں لاہور سے گرفتار کرکے اٹک جیل منتقل کیا گیا۔

اس دوران خاتون صحافی غریدہ فاروقی کی جانب سے ایک تصویر شئیر کی گئی، جس کے متعلق انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کو اٹک جیل منتقل کیا جارہا ہے۔

ممکنہ طور پر یہ تصویر لاہور سے اسلام آباد کے راستے میں لی گئی تھی، جس میں عمران خان کو ٹریک سوٹ پہنے کار بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

عمران خان کے ساتھ ایک شخص بھی گاڑی میں موجود ہے جو تصویر میں مسکرا رہا ہے۔یہ شخص کوئی اور نہیں بلکہ پولیس کے اعلیٰ افسر ہیں، جن کا نام کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک ہے۔ کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک محکمہ پولیس میں ”ایس ایس پی سی آئی اے“ کے عہدے پر فائض ہیں۔