اسلام آباد(اُمت نیوز)گھریلو ملازمہ پر تشدد کے حوالے سے ہونے والی وائرل ویڈیو پر فردوس عاشق اعوان کا موقف سامنے آگیا۔ اُن کا کہنا ہے کہ ملازمہ پر کسی قسم کا کوئی تشدد نہیں ہوا بلکہ یہ ایک جرائم پیشہ گروہ تھا۔
استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان نے وائرل ویڈیو سے متعلق کہنا ہے کہ براہ کرم ایسے بے بنیاد الزامات لگانے سے گریز کریں، کسی قسم کا کوئی تشدد نہیں ہوا۔
یہ ایک جرائم پیشہ گروہ تھا جو 3 کے گروپ میں گھروں میں کام کرتے ہیں اور چوریاں کرکے فرار ہوجاتے ہیں، انکو ہم نے رنگے ہاتھوں پکڑا۔ انکے خلاف اسلام آباد تھانے میں درخواست جمع کروا دی ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ درخواست کے دوران یہ پتہ چلا کہ اس گروپ کے خلاف پہلے بھی چوری کی ایف آئی آر درج ہے۔ ہمارے میڈیا کو ایسی قیاس آرائی سے پہلے ہم سے موقف لے لینا چاہئے،
یاد رہے کہ وائرل ویڈیو میں فردوس عاشق اعوان کا کسی بات پر اپنی ملازمہ سے جھگڑا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں تمہیں پولیس کے حوالے کرتی ہوں، اسی دوران وہاں موجود شخص کہتا ہے کہ چلیں آپ پولیس کے حوالے کر دو،آپ نے ہمارے سامنے تھپڑ مارا ہے،اس پر فردوس عاشق کہتی ہیں کہ ہاں اس نے جھوٹ بولا ہے،اس لئے تھپڑ مارااسی دوران اُنہون نے اپنی ملازمہ کو گالیاں بھی دی۔بحث و تکرار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔