لاہور(اُمت نیوز)سول جج کی اہلیہ کے مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والی گھریلو ملازمہ رضوانہ کا لاہور کے جنرل اسپتال میں علاج جاری ہے۔ پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کو وارڈ یا پرائیوٹ روم میں منتقلی سے متعلق فیصلہ کل کیا جائےگا۔
پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر کہتے ہیں بچی کی حالت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتری آرہی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ رضوانہ کی غذا اچھی ہوگئی ہے، آکسیجن کٹ کی ضرورت ختم ہوگئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پلیٹ لیٹس اور ہیموگلوبن نارمل لیول پرآگئے ہیں۔
پروفیسر الفرید ظفر کے مطابق رضوانہ کی فزیوتھراپی بھی کی جارہی ہے۔
پرنسپل پی جی ایم آئی کا کہنا ہے کہ رضوانہ کی حالت میں مزید بہتری پر اس کے بازوؤں کی سرجری کی جائے گی۔