نامزد ملزمان نے اہلکاروں سے رائفل چھین کر پولیس پر تان لی، فائل فوٹو
نامزد ملزمان نے اہلکاروں سے رائفل چھین کر پولیس پر تان لی، فائل فوٹو

عمران خان کی گرفتاری کے وقت مزاحمت کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری پر مزاحمت کرنے پر لاہور میں مقدمہ درج کرلیا گیا، ایف آئی آر میں تیرہ افراد کو نامزد کیا گیا۔ نامزد ملزمان پر اہلکاروں سے رائفل چھیننے اور دھمکیاں دینے کے الزامات ہیں۔

پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو گزشتہ روز توشہ خانہ کیس میں سزا کے بعد زمان پارک لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا۔

گرفتاری کے موقع پر مزاحمت کرنے کے الزام میں تھانہ ریس کورس میں انسپکٹر ریحان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ پولیس چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرنے پہنچی تو گھر میں موجود افراد نے دھمکیاں دیں۔

مشتعل افراد نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور پولیس اہلکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

مقدمے کے مطابق نامزد ملزمان نے اہلکاروں سے رائفل چھین کر پولیس پر تان لی اور دھمکیاں دیں۔مقدمے میں علی ضیا اور اویس خان سمیت تیرہ افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔