لاہور: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے حادثے سے متعلق بتایا کہ یہ تخریب کاری بھی ہوسکتی ہے اور مکینیکل فالٹ بھی ہوسکتا ہے، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے، ابھی ابتدائی اطلاعات ہیں، مصدقہ اطلاعات آنا باقی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹرین مناسب رفتار سے چل رہی تھی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹرین کی رفتار 45 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی، صبح سوچ رہا تھا کہ 3 دن رہ گئے ہیں کوئی حادثہ نہ ہو جائے۔