راولپنڈی: آرمی چیف کی طرف سے خصوصی ہدایات کے بعد پاک فوج اور رینجرز نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں، آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر بھی ریسکیو کیلیے جائے حادثہ پر موجود ہیں، اس اقدام کا مقصد ریسکیو ہیلی کاپٹرز سے جلد از جلد زخمیوں کی قیمتی جانوں کو بچانا ہے۔
پاک فوج اور رینجرز کے حکام جائے حادثہ پر اشیا خوردونوش بھی لے کر پہنچ رہے ہیں، پاک فوج کے ریسکیو آپریشن کا سلسلہ آخری زخمی کی ہسپتال منتقلی اور جائے حادثہ پر پھنسے افراد کی بحالی تک جاری رہے گا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ٹرین حادثے پراظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین حادثے میں جانی نقصان پر بہت دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے ڈی سی نواب شاہ کو ہدایت کی کہ مسافر زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جائے۔