ٹرین انجن وہیل اور ٹریک میں خرابی بھی حادثے کی وجہ میں  شامل ہے، فائل فوٹو
 ٹرین انجن وہیل اور ٹریک میں خرابی بھی حادثے کی وجہ میں  شامل ہے، فائل فوٹو

ہزارہ ایکسپریس کے ڈرائیورنے حادثے سے متعلق کیا کہا؟

نوابشاہ:  ہزارہ ایکسپریس کے ڈرائیور راشد منہاس نے ٹرین حادثے سے متعلق کہا کہ ٹریک بالکل ٹھیک تھا، ٹرین کی 10 بوگیاں حادثے کا شکار ہوئیں۔

نجی ٹی وی  کے مطابق ڈرائیور کا کہنا تھا کہ ٹرین 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر تھی، حادثے کے مقام پر رفتار کی حد 105 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر ہے۔ ٹرین کی مجموعی طور پر 19 بوگیاں تھیں۔

دوسری جانب نوابشاہ کے کمشنر عباس بلوچ نے بتایا کہ حادثے میں 25 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ایک بوگی میں مسافر تاحال پھنسے ہوئے ہیں، ریلیف ٹرین پہنچنے والی ہے۔ نوابشاہ ڈویژن کےہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔