لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں اشتہاری ملزم نے پولیس حراست سے فرار ہو کر مبینہ خودکشی کرلی۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے شیش محل گھاٹی کے قریب اکرم بٹ اور عرفان کو پکڑا، عرفان پولیس حراست سے فرار ہوکر بہن کے گھر گھس گیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس پکڑنے گئی تو ملزم تیسری منزل سے کود گیا،عرفان کو اسپتال منتقل کیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔
پولیس کے مطابق متوفی عرفان منشیات فروش اور اکرم بٹ قتل کا اشتہاری ملزم تھا، قانونی کارروائی کے بعد لاش مردہ خانے منتقل کی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے اشتہاری اکرم بٹ کی تلاش جاری ہے۔