بلاول بھٹو کی ہدایت پر شہدا کو واپس لانے کا مکمل انتظام کیا ہے، فائل فوٹو
بلاول بھٹو کی ہدایت پر شہدا کو واپس لانے کا مکمل انتظام کیا ہے، فائل فوٹو

ہزارہ ایکسپریس حادثہ: وزیراعلیٰ سندھ کی نواب شاہ آمد، زخمیوں کی عیادت

نواب شاہ:  ٹرین حادثے میں زخمیوں کی عیادت کیلئے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ پی ایم یو اسپتال پہنچ گئے ۔ وزیر اعلی مراد علی شاہ نے زخمیوں کی عیادت کی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایم ایو اسپتال دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی ساندھ کا کہنا تھ کہ ہزارہ ایکسرپریس ٹرین حادثہ افسوسناک ہے، ٹرین حادثے 30 افراد جاں بحق ہوئےجن میں خواتین بچے بھی شامل ہیں۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ٹرین حادثے میں متعدد افراد زخمی ہیں، حادثہ بڑا ہے، اس میں زخمیوں تعداد کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا، ریسکیو کا عمل ابھی تک جاری ہے، ریسکیو کے افراد اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر جی او سی حیدرآباد بھی وزیر اعلی سندھ کے ہمراہ موجود تھے۔

آج دوپہر کراچی سے حویلیاں جانیوالی ہزارہ ایکسپریس نواب شاہ کے قریب سرہاری اسٹیشن سےنکلی توحادثہ پیش آگیا۔ 30 مسافر جاں بحق جبکہ 100سے زائد زخمی ہیں۔مقامی افراد مدد کیلئے حادثے کی جگہ پرپہنچے۔

حادثے کے بعد ٹرین کی 10 بوگیاں ٹریک سے اترگئیں۔ مسافروں کو بوگیوں سے نکالنے کا کام جاری ہے۔ قریبی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ زخمیوں کو نکالنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ ریکسیو حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔