اسلام آباد: سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کا اجلاس آج پیر کو 2 بجے ہوگا۔ترجمان سینٹ کے مطابق کمیٹی اجلاس میں پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری ترمیمی بل 2023 پر مزید غور وخوص کیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق تمام سٹیک ہولڈرز سے درخواست ہے کہ اپنی ترامیم، تجاویز، سفارشات کمیٹی سیکرٹریٹ کے پاس کل کمیٹی اجلاس سے پہلے جمع کروا دیں۔
ترجمان کے مطابق گزشتہ روز کمیٹی اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا تھا کہ تمام سٹیک ہولڈرز اپنی رائے تحریری طور پر کمیٹی کے پاس جمع کرائیں گے۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں ملک کے نامور صحافیوں، اینکر پرسن اور صحافتی تنظیموں کے نمائندوں کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔