مراکش : مراکش میں تیز رفتار بس بے قابو ہوکر الٹ گئی۔حادثے کے نتیجے میں 24افراد ہلاک ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ وسطی صوبے ازیلال کے قصبے دمنات میں پیش آیا جہاں منی بس ایک موڑ پر بےقابو ہوکر الٹ گئی۔
بس مسافروں کو ہفتہ وار بازار کی جانب لے کر جارہی تھی۔حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے مسافروں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
حکام کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
مراکش اور جنوبی امریکی علاقوں میں ٹریفک حادثات میں خوفناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے،دیہی علاقوں میں رہنے والے افراد نقل وحمل کے لیے منی ٹرک اور بسوں کا استعمال کرتے ہیں جو اکثر و بیشتر حادثات کا شکار ہوجاتی ہے.
پچھلے سال اگست کے مہینے میں ہونے والے ایک ٹریفک حادثے میں 23 افراد ہلاک جب کہ 36 افراد زخمی ہوگئے تھے۔