اسلام آباد(اُمت نیوز)ن لیگی دفترجلانے،عسکری ٹاورپرحملہ اورتھانہ شادمان نذرآتش ودیگرمقدمات کےمعاملےپریاسمین راشدکوآج انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
4 مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم ہو گئی،عدالت نےیاسمین راشد کو آج دوبارہ پیش کرنے کا حکم دےرکھا ہے،انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان سماعت کریں گی۔ڈاکٹر یاسمین راشد کو جوڈیشل ریمانڈ معیاد ختم ہونے پر پیش کیا جائے گا،پولیس ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کرے گی۔