اسلام آباد: توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا حق دفاع بحال کرنے کی اپیل سماعت کیلیے مقرر کر دی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق حق دفاع بحال کرنے کی اپیل پر سماعت 10اگست کو ہو گی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق 10اگست کو سماعت کریں گے۔
یاد رہے کہ ٹرائل کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا حق دفاع ختم کردیا تھا،حق دفاع بحال کرنے کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی،عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کررکھا ہے ۔