حادثے کی جوائنٹ سرٹیفیکیٹ رپورٹ لاہور ریلوے ہیڈ کوارٹرز کو موصول ہوگئی ، فائل فوٹو
حادثے کی جوائنٹ سرٹیفیکیٹ رپورٹ لاہور ریلوے ہیڈ کوارٹرز کو موصول ہوگئی ، فائل فوٹو

ہزارہ ایکسپریس حادثہ تخریب کاری نہیں، تحقیقاتی رپورٹ

کراچی: ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثے کی وجہ شعبہ سول اور شعبہ مکینیکل کی نا اہلی قرار پائی ۔ دوسری جانب وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا ہے کہ حادثہ وسائل کی کمی کے سبب ہوا۔

گزشتہ روز ہزارہ ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے کی جوائنٹ سرٹیفیکیٹ رپورٹ لاہور ریلوے ہیڈ کوارٹرز کو موصول ہوگئی جس میں شعبہ سول اور شعبہ مکینیکل کی نااہلی حادثے کی وجہ قرار پائی ہے۔

جوائنٹ سرٹیفیکیٹ رپورٹ کے مطابق ٹریک کو آپس میں جوڑنے کے لیے فش پلیٹ موجود نہیں تھی، حادثے کی وجہ پٹری کا ٹوٹنا اورفش پلیٹ نہ ہونا تھا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ حادثے میں تخریب کاری کے کوئی شواہد نہیں ملے، البتہ ٹرین انجن وہیل اور ٹریک میں خرابی بھی حادثے کی وجہ ہے۔