اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر اعتراضات عائدکر دیئے گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے دائرہ اختیار نہ ہونے کا اعتراض کردیا،وکالت نامہ پر چیئرمین پی ٹی آئی کے دستخط نہ ہونے کا بھی اعتراض عائد کیا گیا ہے،اسسٹنٹ رجسٹرار ڈائری برانچ نے اعتراضات عائد کیے،درخواست اعتراضات کیساتھ کل سماعت کیلیے مقرر ہونے کا امکان ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک جیل میں حراست غیرقانونی قرار دی جائے ، درخواست میں مزید کہا گیاہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں اے کلاس کی سہولیات فراہمی کا حکم دیا جائے ،ڈاکٹر فیصل سلطان کو چیئرمین پی ٹی آئی کا میڈیکل چیک اپ کرنے کی اجازت دی جائے، چیئرمین پی ٹی آئی کو فیملی اور وکلا سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔