فوٹو امت
فوٹو امت

اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ری فیولنگ کی سہولت فراہم

کراچی: اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ری فیولنگ کی سہولت فراہم کردی گئی ،دبئی کیلیے پہلی پرواز 14 اگست کو روانہ ہوگی ۔

سول ایویشن اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان سٹیٹ آئل جیٹ ری فیولنگ کی سہولت کو یقینی بنائے گا۔اسکردو بین الاقوامی ہوائی اڈہ 14 اگست کو اپنی پہلی انٹرنیشنل پرواز کا خیر مقدم کرے گا۔

یاد رہےچودہ14اگست کو (پی آئی اے) کی دبئی سے اسکردو کے لیے پہلی بین الاقوامی پروازطے ہے۔اسکردو انٹرنیشنل ائرپورٹ پر بین الاقوامی پروازوں کا اغازخطے کو علاقائی اور بین الاقوامی علاقوں سے ملانے کی طرف بڑا قدم ہے۔