لیاقت آباد میں خاتون پرتیزاب پھینکنے والا اسکا شوہرنکلا

کراچی:  لیاقت آباد میں تیزاب گردی کرنے والا برقع پوش متاثرہ خاتون کا شوہر نکلا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا،تفصیلات کے مطابق کراچی میں سوتی ہوئی خاتون پرتیزاب پھینکنے کے معاملے پرتیزاب پھینکنے والی برقع پوش خاتون نہیں بلکہ متاثرہ خاتون کا شوہرنکلا،اے ایس پی لیاقت آباد نے 12 گھنٹے کے اندرمعمہ حل کردیا اورملزم کو گرفتار کرلیا.

اے ایس پی ایازاحمد نے اسپتال میں تیزاب گردی سے متاثرہ خاتون سے ملاقات کی،ٹیم کی جانب سے گھرسمیت اطراف کا جائزہ،بیانات لئے گئے اورگھرکے اطراف سی سی ٹی وی فوٹیجزبھی چیک کی گئیں،ایازاحمد نے بتایا کہ فوٹیجزمیں شوہر کے علاوہ کوئی مشتبہ حالت میں نظرنہیں آیا، شوہرکو تیزاب کی بوتل چھپا کرگھر سے بھاگتے دیکھا جاسکتا ہے،شوہر کی جانب سے واقعے کو مالک مکان سے تنازع کا رنگ دیا گیا۔

ملزم نے ابتدائی تفتیش میں اپنا جرم قبول کرلیا،گرفتارملزم کے مطابق اسکو اپنی بیوی کے کردار پرشک تھا،یاد رہے تیزاب گردی واقعے کا مقدمہ لیاقت آباد تھانے میں درج کیا گیا تھا،متاثرہ خاتون کے مطابق تیزاب پھینکنے والی عورت تھی اوراس نے کالی چادرسے منہ چھپایا ہوا تھا۔