کراچی : پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدرخرم شیرزمان نے سابق وزیراعظم اورپی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جیل کی ابترصورتحال کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا اٹک جیل میں سابق وزیراعظم عمران خان کو جن خوفناک حالات کا سامنا کرنا پڑا اس پرگہری تشویش ہے.
عمران خان کے وکلاء نے 7×11 کے سیل اورغیرمحفوظ باتھ روم کے بارے میں عوام کو بتایا ہے جو عمران خان کے معیارکے بالکل ناقابل قبول ہے،ایک قومی ہیرو،سابق وزیراعظم اورپاکستان کی سب سے بڑی جماعت کے رہنما کیساتھ ایسا سلوک ہونا شرمناک ہے،عمران خان جنہیں سپریم کورٹ آف پاکستان نے صادق اورامین قراردیا، عمران خان نے 1992 کی ورلڈ کپ جیتنے والی کرکٹ ٹیم کی قیادت سے لیکرکینسر اسپتال اورنمل یونیورسٹی کے قیام تک ملک کیلئے اہم کردارادا کیا۔