صدر مسلم لیگ ن لائرز فورم رفاقت علی ڈپٹی اٹارنی جنرل منتخب

اسلام آباد(اُمت نیوز)صدرمسلم لیگ ن لائرز فورم رفاقت علی ڈوگرڈپٹی اٹارنی جنرل منتخب ہوگئے ہیں۔
،وزیراعظم کی سفارش پرصدرپاکستان کی منظوری کے بعد نو ٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔وزارت قانو ن و انصاف کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا،رفاقت علی ڈوگر کو ڈپٹی اٹارنی جنرل بننے پر لاء افسروں ،وکلاء کی مبارکبادیں۔ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ ، سپریم کورٹ بار کےمحسن ورک ودیگر نے بھی مبارکباد دی۔ رفاقت علی ڈوگر اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔