اسلام آباد(اُمت نیوز)بیرسٹر علی طاہر نے چیف جسٹس عامر فاروق کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر کردی، جس میں مس کنڈکٹ کے متعدد الزام عائد کئے گئے ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں چھ صفحات پر مشتمل درخواست دائر کردی گئی ہے۔
درخواست بیرسٹر علی طاہر نے جمع کرائی، جس میں چیف جسٹس پر مس کنڈکٹ کے متعدد الزام عائد کئے گئے ہیں۔
درخواست کی کاپی چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کو بھی ارسال کی گئی ہے، جب کہ جوڈیشل کونسل کے ارکان کو بھی بھجوائی گئی ہے۔