لاہور: ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیاکپ کیلیے میچزکے اوقات کار کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور سری لنکن بورڈ کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے ایشیاکپ کیلیے ابتدائی 4 میچز پاکستان کی سرزمین پر کھیلے جائیں گے جبکہ بقیہ میچز سری لنکا میں ہوں گے۔
ایونٹ کے دوران فائنل سمیت تمام میچ دوپہر اڑھائی بجے شروع ہوں گے جبکہ ٹاس 2 بجے ہوگا۔میزبان پاکستان ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ نیپال کے خلاف کھیلے گا جو 30 اگست کو ملتان میں شیڈول ہے۔
گروپ اسٹیج کے میچز بھی دوپہراڑھائی بجے ہی شروع ہوں گے ، 30 اگست کو پاکستان بمقابلہ نیپال ، 31 اگست کو کینڈی میں بنگلہ دیش بمقابلہ سری لنکا ، 2 ستمبر کو کینڈی میں پاکستان بمقابلہ بھارت، 3 ستمبر بنگلہ دیش اور افغانستان ، 4 ستمبر کو انڈیا کا نیپال اور 5 ستمبر کو لاہور میں افغانستان اور سری لنکا کے درمیان میچ ہو گا ۔
اس کے بعد سپر فور مرحلے میں 6 ستمبر کو لاہور میںA1 بمقابلہ B2،9 ستمبر کو B1 بمقابلہ B2 کولمبو میں ،،10 ستمبر کو A1 بمقابلہ A2 کولمبو میں،12 ستمبر کو A2 بمقابلہ B1 کولمبو میں ،14 ستمبر کو A1 بمقابلہ B1 کولمبو میں،15 ستمبر کو A2 بمقابلہ B2 کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کا فائنل میچ 17 ستمبر کو کولمبو میں دوپہر اڑھائی بجے ہی شروع ہو گا ۔