وزیر اعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، فائل فوٹو
وزیر اعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، فائل فوٹو

وزیر اعظم شہباز شریف کا جی ایچ کیو کا الوداعی دورہ

راولپنڈی: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے جی ایچ کیو کا الوداعی دورہ کیا۔ اس موقع پر  آرمی چیف نے وزیراعظم کا استقبال کیا کیا۔

وزیراعظم نے پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے ملاقات کی، انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، وزیر اعظم نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

جی ایچ کیو میں شہدا کے اہلخانہ اور غازیوں کے اعزاز میں تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ کل ہماری حکومت کی مدت مکمل ہو جائے گی، آئینی تقاضے پورے کرتے ہوئے اقتدار نگران حکومت کے حوالے کر دیں گے۔

فوٹو آئی ایس پی آر
فوٹو آئی ایس پی آر

وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ شہدا کے ورثا اور غازیان سے ملاقات باعث فخر ہے،شہدا اور غازیوں نے پاکستان کیلیے عظیم قربانیاں دی ہیں،14اگست کی آمد ہے، پاکستان 76سال کا ہو جائے گا۔

وزیراعظم کا کہناتھا کہ  شہدا اس دنیا سے چلے گئے لیکن پاکستان کو محفوظ کر گئے،شہدا پاکستان کو دشمن کی میلی آنکھ سے ہمیشہ کیلیے بچا گئے،ہم نے شہدا کی قربانیوں کی دل سے قدر کرنی ہے، ان کاکہناتھا کہ ہمیں سیکیورٹی کے لحاظ سے پاکستان کو محفوظ کرنا ہے،پاکستان جوہری طاقت، دشمن میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

وزیراعظم نے کہاکہ عوام منتظر ہیں پاکستان کب قرضوں سے جان چھڑا کر اپنے پاؤں پر کھڑا ہو گا، پاکستان مشکل ترین حالات سے نکل آیا ہے،ہم سب نے مل کر پاکستان کو دوبارہ تعمیر کرنا ہے، حکومت اور اداروں نے مل کر ترقی و خوشحالی کا نظام وضع کرلیا ہے، ہم نے پاکستان کی زراعت کو مل کر ترقی دینی ہے، ہم وسائل کی بندر بانٹ کے بجائے، منصفانہ تقسیم کے نظام پر متحدہو جائیں۔

انہوں نے کہاکہ کل ہماری حکومت کی مدت مکمل ہو جائے گی، آئینی تقاضے پورے کرتے ہوئے اقتدار نگران حکومت کے حوالے کر دیں گے۔

وزیراعظم نے شہدا کے 70 خاندانوں اور 30 ​​جنگی زخمیوں میں خصوصی مالی امداد کے چیک تقسیم کیے۔ شہدا کے وارڈز میں ان کی تعلیمی سرگرمیوں کے تحت لیپ ٹاپ بھی تقسیم کیے گئے۔

فوٹو آئی ایس پی آر
فوٹو آئی ایس پی آر