اسلام آباد: ملک میں نئے پاسپورٹ کے حصول کی یومیہ درخواستیں 40 ہزار سے بڑھ گئیں۔ گنجائش سے کہیں زیادہ درخواستیں آنے پر پاسپورٹ آفس کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ذرائع پاسپورٹ آفس کے مطابق عام طور پر ایک روز میں پاسپورٹ کے حصول کیلئے 20 سے 25 ہزار درخواستیں موصول ہوتی تھی جو اب بڑھ کر40 ہزار سے تجاوز کر چکی ہیں۔ پرنٹنگ مشین پرانی اور سٹاف کی کمی کے باعث پاسپورٹ اجرا میں بلاک لاگ کا سامنا ہے۔پاسپورٹ کا اجرا ایک بار پھر بلاک لاگ کا شکار ہونے سے 4لاکھ سے زائد پاسپورٹ کا اجرا تاخیر کا شکار ہو گئے ۔