قلات: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2سیکیورٹی اہلکار شہید
اہلکارسوداسلف لیکرموٹر سائیکل پر جارہے تھے،مسلح افرادنےگولیوں سے نشانہ بنایا،لاشیں آرسی ایچ سینٹرمنگچرپہنچادی گئیں
August 8, 2023 · |
قلات: منگچر کے علاقے جوہان کراس کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے، سیکورٹی اہلکار منگچر بازار سے سوداسلف لیکر موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے انہیں گولیوں کا نشانہ بنایا منگچرلیویز کے مطابق گزشہ روز منگچر کے علاقے جوہان بازار میں نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو سیکورٹی اہلکار شہید ہوگئے سیکورٹی اہلکار منگچر بازار سے اپنے لیئے سودا سلف لینے کے بعد موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے انہیں گولیوں کا نشانہ بنایا، اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی اداروں کے اہلکار موقع پرپہنچ گئے اورلاشیں آرسی ایچ سینٹرمنگچرپہنچادیں۔