بلوچستان(اُمت نیوز)بلوچستان اسمبلی نے صوبے کی آبادی کم کرنے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی۔
بلوچستان اسمبلی نے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں صوبے کی آبادی کم کرنے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی ہے،اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ 70 لاکھ آبادی کم کرنا صوبے کے خلاف سازش ہے، اس سے نہ صوبے کی نشستوں میں اضافہ ہوسکے گا اور نہ وسائل کی تقسیم میں صوبے کے حصے میں بہتری آئے گی۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں ساتویں خانہ و مردم شماری کے مطابق پاکستان کی مجموعی آبادی 24 کروڑ کے قریب پہنچ گئی ہے۔