راولپنڈی: اٹک جیل عملے سے ہاتھا پائی کرنے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے 2 وکلا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مقدمہ تھانہ سٹی اٹک میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ افضال احمد وڑائچ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر نمبر 556 میں سنگین دھمکیوں سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔
ایف آئی آر متن کے مطابق وکلا شیر افضل خان اور عمیر خان نیازی نے ہیڈ وارنٹ ابرار خان کی یونیفارم بھی پھاڑ ڈالی، دونوں وکلاء جیل لاک اَپ ہونے کے بعد چئیرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کرنا چاہتے تھے۔
جیل پکٹ پر جیل لاک ہونے کا وکلا کو بتایا گیا جس پر وکلا مشتعل ہوئے اور جیل عملے سے ہاتھا پائی شروع کر دی۔