فائل فوٹو
فائل فوٹو

انتخابات وقت پر کروائے جائیں، سینیٹ میں قرارداد منظور

اسلام آباد:سینیٹ میں انتخابات وقت پر کروانے کے مطالبے پر مبنی قرارداد منظورکرلی گئی۔

سینیٹر مشتاق احمد نے ایوان میں قرارداد پیش کی کہ مقررہ وقت کے اندر انتخابات کا انعقاد لازم ہے، نگران حکومت صرف عبوری مدت کیلیے روزمرہ فیصلے کر سکتی ہے۔ انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کا استحقاق نہیں بلکہ آئینی فریضہ ہے۔

وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئین و قانون کی رو کے مطابق انتخابات کا انعقاد کرے۔ ایوان کی اکثریت نے قرار داد کے حق میں ووٹ دیا جس پر قرارداد منظورکرلی گئی۔

دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف سے صحافیوں نے عام انتخابات میں تاخیر سے متعلق سوالات کیے جس پر وزیر دفاع نے کہا کہ کوئی آئینی وجہ تو ہو گی جس کے سبب انتخابات میں تاخیر ہوئی۔