کراچی(اسٹاف رپورٹر)مڈغاسکر کی لڑکی سے شادی کراچی کے نوجوان کو مہنگی پڑگئی،ناراض بیوی بیٹے کو اپنے وطن لے گئی۔تفصیلات کے مطابق مڈغاسکرکی لڑکی سے شادی کراچی کے نوجوان کو مہنگی پڑگئی، دو سال بعد ہی شادی ناکام ہوگئی اوربیوی جعلی کاغذات پر ننھے بیٹے کو بیرون ملک لے گئی۔عدالت نے فیصلہ دیا تھا بچہ ملک سے باہر نہیں جائے گا، اس کے باوجود لڑکی بچے کواپنے وطن لے گئی۔
شباہت بیٹے سے ملنے کو بیتاب ہے۔باپ ننھے بیٹے کے لیے عدالت میں رل گیا، کراچی سٹی کورٹ میں انصاف کے لئے بھٹکتا نوجوان شباہت اصغر جس کی ناراض بیوی نے عدالتی احکامات کے برخلاف اس کے کمسن بیٹے جرار اصغر کو دور کردیا۔دادا بھی پوتے کے یوں چھن جانے پر بے حد غمزدہ ہیں۔
شباہت اصغر کے وکیل لیاقت اعوان کے مطابق شباہت کی ناراض بیوی کو ہی نہیں بلکہ ان کے ضمانتی کو بھی سزا بھگتنا ہوگی۔شباہت اصغر نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کی اس کے معصوم بچے سے ملاقات کرائی جائے اوراسے وطن واپس لایا جائے۔