اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل خان مروت نے دعوی کیا ہے کہ پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں شیر افضل خان مروت نے نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کو اسلام آباد پولیس نے آج شام 5 بجے بندوق کی نوک پر اغوا کرلیا، اس کی ماں نے مجھے اس بات کی تصدیق کی ہے، جو اس اندوہناک واقعے کی عینی شاہد ہے۔
Absolutely shameful how even on their last day the fascist regime has arrested another woman politician. Shandana Gulzar’s crime in their eyes is standing with PTI and Imran Khan.
Disgusting! https://t.co/uF2VI9y43l
— PTI (@PTIofficial) August 9, 2023
شاندانہ گلزار کی گرفتاری پر پی ٹی آئی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی شرمناک ہے کہ فاشسٹ حکومت نے اپنے آخری دن بھی ایک اور خاتون سیاست دان کو گرفتار کیا ہے۔پی ٹی آئی نے کہا کہ ان کی نظر میں شندانہ گلزار کا جرم پی ٹی آئی اور عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے۔