لیہ (اُمت نیوز) تیز رفتار مسافر وین سے ٹرک ٹکرانے سے حادثے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق جبکہ 7 شدید زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق حادثہ لیہ کی تحصیل چوبارہ میں اڈا حافظ آباد میں پیش آیا۔ ریسکیو ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نعشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال منتقل کردیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی۔
ذرائع کے مطابق مسافر وین بھکر سے میاں چنوں جا رہی تھی کہ اس کا ٹائی راڈ کھل گیا اور وہ ٹرک سے ٹکرا گئی۔