اسلام آباد(اُمت نیوز)چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامرفاروق طبیعت ناسازی کے باعث آج کیسز کی سماعت نہیں کریں گے، چیئرمین پی ٹی آئی کی دائر درخواست پر بھی سماعت نہیں ہوگی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق کی طبیعت ناساز ہے، جس کے باعث وہ آج کیسز کی سماعت نہیں کریں گے۔
چیف جسٹس عامرفاروق کی عدالت کے تمام مقدمات کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ہے، جس کے بعد اب چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ میں حق دفاع بحالی کی درخواست پر بھی سماعت نہیں ہوگی۔