لکی مروت(اُمت نیوز)درہ پیزو میں پولیس کی مظاہرین پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے، لواحقین اور اہل علاقہ نے لاش سڑک پر رکھ کر پشاور کراچی انڈس ہائی وے بلاک کردیا۔
لکی مروت کے علاقے درہ پیزو میں مبینہ طور پر پولیس کی مظاہرین پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔
فائرنگ سے جاں ہونے والے شخص کی لاش اور زخمیوں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں اسپتال انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ جاں بحق شخص گولی لگنے سے جاں بحق ہوا ہے۔
درہ پیزو کے اہل علاقہ اور سیمنٹ فیکٹری کے مابین ترقیاتی کاموں کا معاہدہ ہوا تھا، تاہم فیکٹری منتظمین کی جانب سے معاہدے کی پاسداری نہ ہونے پر اہل علاقہ احتجاج کررہے تھے۔
احتجاجی مظاہرین کو منشتر کرنے کے لئے پولیس نے 4 مظاہرین کو گرفتار کرلیا، جس پر عوام مشتعل ہوگئے اور تھانے کی جانب جانے کی کوشش کی، جس پر مبینہ طور پر پولیس نے فائرنگ کردی اور ایک شخص جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔