اٹک: بشریٰ بی بی کی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کیلیے اٹک جیل آمد ہوئی تو پولیس نے سخت رویہ اختیار کیے رکھا، میڈیا کو کوریج سے روک دیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق بشریٰ بی بی قانونی ٹیم کے ہمراہ چار گاڑیوں کے قافلے میں اٹک جیل پہنچیں۔ وکیل نعیم حیدر نے پولیس کو آگاہ کیا کہ اسلام اباد ہائیکورٹ نے ملاقات کی اجازت دی ہے، وکلا نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کرنی ہے اور قانونی معاملات میں مشاورت کرنی ہے۔
پولیس نے وکلا کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے سے روک دیا، صرف بشریٰ بی بی کو ملاقات کی اجازت دی، اس دوران پولیس نے سخت گیر رویہ اختیار کیے رکھا۔ میڈیا کو کسی بھی قسم کی کوریج کرنے سے روک دیا۔