وفاقی کابینہ تحلیل ہونے پر کابینہ ڈویژن نے وزرا اور معاونین خصوصی کو دفاتر خالی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی وفاقی کابینہ میں 33 وفاقی وزرا اور 7 وزرائے مملکت تھے جبکہ 38 کی تعداد میں معاونین خصوصی تھی تھے جن کی مجموعی تعداد 78 بنتی ہے۔
ان تمام حکومتی عہدیداران کو دفاتر الاٹ کیے گئے تھے جن کو اب کابینہ ڈویژن نے دفاتر خالی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔