لاہور: زمان پارک میں چئیرمین پی ٹی آئی کے گھر کے باہر کھڑی کی گئی رکاوٹیں ہٹا دی ہیں، اینٹی انکروچمنٹ عملے نے رہائشگاہ کے باہر سے تمام بیریئر ہٹا دیے۔
ضلعی انتظامیہ لاہور نے زمان پارک کے باہر کھڑی کی گئیں تمام رکاوٹیں ہٹا دی ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائشگاہ کے باہر سے تمام بیریئر بھی ہٹا دیے گئے۔
اینٹی انکروچمنٹ عملہ زمان پارک کے باہر رکھے کنکریٹ کے بلاک اپنے ٹرکوں میں لاد کر لے گئے، جب کہ کینال روڈ اور گرین بیلٹ کے باہر رکھے گئے بیریئرز بھی عملہ ساتھ لے گیا ہے۔
بیریئر کو سابق وزیراعلیٰ پرویز الہی نے ٹریفک پولیس کو حکم دے کر چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائشگاہ کے باہر رکھوایا تھا۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی توشہ خانہ کیس میں جرم ثابت ہونے پر اٹک جیل میں قید ہیں۔