بھارتیہ جنتا پارٹی  پارٹی نے 24 جماعتی اتحاد ’ نیشنل ڈیموکریکٹ الائنس‘ کے ساتھ مل کر 291 نشستیں جیتی ہیں، فائل فوٹو
بھارتیہ جنتا پارٹی  پارٹی نے 24 جماعتی اتحاد ’ نیشنل ڈیموکریکٹ الائنس‘ کے ساتھ مل کر 291 نشستیں جیتی ہیں، فائل فوٹو

مودی نے اپنے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ناکام بنا دی

نیو دہلی : بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد کو مسترد کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا کے اجلاس میں کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی سمیت حزب اختلاف کے ارکان پارلیمنٹ نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

واک آوٹ کرنے کے کچھ ہی دیر بعد ایوان زیریں کے اسپیکر کی جانب سے بلائے گئے صوتی ووٹ میں یہ تحریک ناکام قرار دی گئی۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو منی پور تشدد کے حوالے سے خاصی تنقید کا سامنا ہے، مودی نے ایوان میں کانگریس کی طرف سے ان کی حکومت کے خلاف پیش کی گئی عدم اعتماد کی تحریک کا جواب دیا۔