کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ڈی ایچ اے اور کلفٹن میں پانی کی عدم فراہمی سے متعلق کیس میں واٹر بورڈ اور کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ سے پانی کی فراہمی سے متعلق تفصیلات طلب کرلی ہیں عدالت نے سی ای او واٹر بورڈ کو کراچی کو پانی کی فراہمی ، طلب و رسد سے متعلق رپورٹ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیا ہے عدالت نے کراچی واٹر بورڈ کے چیف انجینئر کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کرلیا ہے.
عدالت نے سی ای او کلفٹن کنٹونمںٹ بورڈ کو بھی طلب کرلیاہے جمعرات کو سماعت کے موقع پر عدالت نے سی بی سی پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ جب پانی نہیں دے رہے تو پیسے کس بات کے لیتے ہیں جسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ عدالت کا واضح حکم ہے واٹر چارجز دینے والے ٹینکر کی رقم ادا نہیں کریں گے .
عدالت نے واٹر بورڈ اورکلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ سے پانی کی فراہمی سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں سی ای او واٹر بورڈ کو کراچی کو پانی کی فراہمی،طلب و رسد سے متعلق رپورٹ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیا کراچی واٹر بورڈ کے چیف انجینئر کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کرلیا ہے،عدالت نے سی ای او کلفٹن کنٹونمںٹ بورڈ کو بھی طلب کیا ہے۔