اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نگران حکومت کی تشکیل تک وفاقی سطح پرتقرروتبادلوں پر پابندی لگادی۔ تفصیلا ت کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھا گیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ علم میں آیا ہےوزارتوں اورڈویزنژمیں تقرروتبادلوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے،نگران حکومت کےآنےتک ایسےکسی اقدام گریزکیاجائے۔
خط کے مطابق قومی اسمبلی اور وفاقی کابینہ تحلیل ہوچکی ہے،لہٰذا نگران سیٹ اپ کی تشکیل تک ہرقسم کےتقرروتبادلےروک دیئےجائیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ جلد نگران وزیراعظم اورکابینہ کی تشکیل ہوجائےگی،نگران حکومت کی تشکیل کےبعد قانون کےمطابق تقرروتبادلےکئےجاسکتےہیں۔