اسلام آباد: پاکستان کا احتجاج رنگ لے لیا، افغانستان سے باہر جہاد پر افغان سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے سخت احکامات جاری کر دیئے۔افغان سپریم لیڈر نے واضح کیا کہ جو لوگ عسکریت پسندی کے لیے پاکستان گئے۔ اگر مارے گئے تو وہ شہید نہیں کہلائیں گے۔ پاکستان میں کسی بھی افغان شہری کے قتل کے بعد عبوری افغان حکومت کا کوئی نمائندہ اس کے جنازے میں شرکت نہیں کرے گا۔
احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو مزید عبوری حکومت کا حصہ نہیں سمجھا جائے گا۔واضح رہے 5 اگست 2023 کو وزیر دفاع ملا یعقوب نے افغانستان سے باہر کسی جنگ میں افغانوں کی عدم شرکت کو یقینی بنانے اور افغان سپریم لیڈر کے احکامات کی تعمیل کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے۔ملا یعقوب نے تمام مجاہدین کو مشورہ دیا کہ وہ کہیں اور لڑنے کے بجائے افغانستان کی تعمیر نو میں تعاون کریں۔