لاہور : کاہنہ کی نجی سوسائٹی میں 22 سالہ گھریلو ملازمہ نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق مبینہ طور پر خودکشی کا یہ واقعہ کاہنہ سوئے آصل میں واقع ایک ہاؤسنگ سوسائٹی میں پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سر وسز اسپتال کےڈاکٹر علی رضا کے گھر میں ملازمہ اقصیٰ کی لاش چھت والے پنکھے کے ساتھ ڈائننگ میں لٹکتی پائی گئی۔
حکام نے بتایا کہ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے لاش کو مردہ خانے بھجوا دیا ہے۔ پولیس حکام نے کہا کہ یہ قتل ہے یا خودکشی پوسٹمارٹم اور فرانزک کی رپورٹ کے بعد واضع ہوجائے گا۔