لاہور: پنجاب میں13 سے 16 اگست تک موسلادھار بارشوں کی پیشین گوئی کر دی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مزید مون سون بارشیں متوقع ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ لاہور،گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال اور شکرگڑھ میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات، راولپنڈی اوراٹک، جہلم و چکوال میں بھی بادل مینہ برسا سکتے ہیں۔
سیلاب سے متعلق ترجمان کا کہنا تھا کہ راوی، چناب، ستلج اور دریائے جہم میں فوری سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں، پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے تاہم دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔