سید ناصر حسین شاہ وزیر اطلاعات سندھ ہونگے۔ فائل فوٹو
سید ناصر حسین شاہ وزیر اطلاعات سندھ ہونگے۔ فائل فوٹو

سندھ کا نگران وزیر اعلیٰ کون؟ مضبوط امیدوار کا نام سامنے آ گیا

کراچی: سندھ کے نگراں وزیراعلیٰ کیلیے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا نام بطور مضبوط امیدوار سامنے آ گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا نام قیادت کو تجویز کیا ہے، دوسری جانب پی پی قیادت کی جانب سے بھی اس نام پر کوئی اعتراض نہیں عائد کیا گیا لہذا جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کو سندھ کے نگران وزیراعلیٰ کیلیے مضبوط امیدوار سمجھا جا رہا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا نام اپوزیشن لیڈر کو پیش کریں گے۔ سندھ حکومت نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کے تجویز کردہ نام پر کسی کو اعتراض نہیں ہو گا۔ کل سے باضابطہ مشاورت کا آغاز ہو گا، پھر حتمی فیصلہ ہو گا۔