فائل فوٹو
فائل فوٹو

نگراں وزیراعظم کے نام پر مشاورت، شہباز شریف نے اتحادیوں کو آج رات کھانے پر بلا لیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے نگراں وزیراعظم کے نام پر مشاورت کیلیے اتحادیوں کو آج رات کھانے پر بلا لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے اتحادیوں اور پی ڈی ایم رہنماؤں کا آج اجلاس طلب کر لیا جس کے بعد آج رات رہنماؤں کو عشائیہ بھی دیں گے۔ آصف زرداری، بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمن کو دعوت بھجوا دی گئی۔ خالد مقبول ، خالد مگسی ، ساجد میر ، اویس نورانی کو بھی دعوت پر بلا لیا گیا۔

ایمل ولی، عبدالمالک بلوچ، آفتاب شیر پاؤ بھی اجلاس و عشائیہ میں شرکت کریں گے۔ مولانا فضل الرحمن وزیراعظم سے پارٹی رہنماؤں کے ساتھ الوداعی ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں جمیعت علمائے اسلام کے ارکان پارلیمنٹ بھی شرکت کریں گے۔ شہباز شریف اتحادیوں سے نگراں وزیراعظم کے ناموں پر مشاورت کریں گے اور بعد ازاں اپوزیشن لیڈر کو اعتماد میں لیں گے۔